جمعرات سے اسلام آباد میں فضائی گشت کا آغاز، انسدادِ فسادات پولیس میں 1 ہزار نئی بھرتی ہوگی، وزیرداخلہ

40

اسلام آباد، 18 اکتوبر(اے پی پی): وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے پیر کو یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جمعرات سے اسلام آباد میں فضائی گشت کا آغاز کیا جا رہا ہے، انسدادِ فسادات پولیس میں 1 ہزار نئی بھرتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے  اسلام آباد میں 1000 پولیس نفری بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔اسلام آباد میں پولیس کی نفری کم تھی اسی وجہ سے ہم مزید نفری کو بھرتی کررہے ہیں۔