والدین اپنے بچوں میں خوف خدا اور اطاعت رسول ﷺ کی ترغیب پیدا کرنے پر توجہ دیں: پیر نور الحق قادری

25

اسلام آباد ،19 اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ معاشرے میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کیلئے اسلام کے تربیتی نظام کو اپنانا ہوگا، علمائے کرام خود بھی اپنے منصب کا احترام کرتے ہوئے منبر و محراب سے اتحاد کا درس دیں اور مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی کریں ، نوجوانوں کو دین کی جانب راغب کرنے کیلئے علماءاپنے انداز بیاں اور لہجے میں کشش اور مٹھاس پیدا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے قوم میں قرآن اور سنت ﷺکی تعلیمات عام کرنے میں مدد ملے گی اور ریاست مدینہ کے خواب کی تشکیل ممکن ہوسکے گی۔