چنیوٹ، 19 اکتوبر (اے پی پی ): جشن عید میلاد النبی کی خوشی میں دربار وادی عزیز شریف میں دربار کے سجادہ نشین نے اپنے ہزاروں مریدروں کے ہمراہ 63 من وزنی کیک کاٹا۔
کیک کی تیاری میں میدہ چینی مکھن دودھ انڈے میوہ جات اور دیگر اشیاء وافر مقدار میں استمال کی گئی، کیک کی تیاری میں10 دن لگے ۔63 من وزنی کیک کو دیکھنے کے لیے لوگ درو درو سے آ تے ہیں۔ 12 ربیع الاوّل کو دربار میں 112 من دودھ کی سبیل بھی لگائی جاتی ہے اور 12 بکروں کا صدقہ بھی دیا جاتا ہے۔
63 من وزنی کیک کو تمام آنے والے عاشقان رسول میں تقسیم کیا جاتا ہے، لوگ اس کیک کو بڑی خوشی سے کھاتے ہیں۔کیک کانٹے کی تقریب میں علاقے کے تمام افراد عاشقان رسولؐ نے بھر پور شرکت کی۔











