نبی آخر زماں حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پہ عمل پیرا ہو کر ہی دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

115

لاہور, 19 اکتوبر (اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبی ﷺ کے  موقع پر پیغام میں  پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کے دن حضرت محد ﷺ تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کے آئے۔ آپ ﷺ کی ولادت با سعادت سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے۔ نبی آخر زماں حضرت محمد   ﷺ  کے اسوہ حسنہ  پہ عمل پیرا ہو کر  ہی دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔حضرت محمد ﷺ نے برداشت اور عدل’ انصاف پہ مبنی معاشرہ کی بنیاد رکھی۔  خاتم النبین حضرت محمدﷺ  سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پہ عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ  حضرت محمد ﷺ نے امن، اخوت، انسانیت، مساوات، برداشت، عفو، درگزر اور عدل، انصاف کا درس دیا۔تمام مسلمان عشق ِ محمد ۖ کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں.نبی پاک  ۖ  کی تعلیمات نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداؤں کے تکبر کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے  نیست و نابود کردیا. ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاک  ۖ  کے ابدی پیغام انسانوں سے محبت ، ظلم سے نفرت اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے ـ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین بسلسہ عید میلاد النبی گورنر ہاوس میں 3 دن کے لیے لنگر خانہ کھولا گیا.