ضلع خیبر لنڈیکوتل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا

30

پشاور، 19 اکتوبر(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس  کی قیادت مفتی حامد خان ، مولانا سفیر اللہ کر رہے تھے جبکہ جلوس میں شلمان قومی موومنٹ کے سید عالم شلمانی، نعیم باچا صاحب اور دیگر علماء کرام علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جلوس لنڈیکوتل کم شلمان بر کلی سے شروع ہوکر گورنمنٹ ہائی سکول کم شلمان پر اختتام پزیر ہوا۔

 جلوس سے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع خیبر لنڈیکوتل شلمان اور تمام علاقوں میں بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہی وسلم کے محافل شایان شان طریقے سے منائنگے، حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم سے محبت اور عقیدت کا رشتہ قیامت تک جاری رہے گا۔

  علماء کرام نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ پر جان بھی قربان ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔