بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کا ایک دن فوج کے ساتھ ،فائر پاور کا مظاہرہ ، چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی

23

راولپنڈی،20اکتوبر  (اے پی پی): بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن فوج کے ساتھ فیلڈ فائرنگ رینج ، ضلع گھانچے ، سکردو میں گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  طلباء نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ اس موقع پر انہیں فوج کے مختلف ہتھیار اور آلات دکھائے گئےجبکہ  طلباء نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔