ہم چاہتے ہیں  کہ پرائیوٹ سیکٹر  اور  میڈیا  کے ساتھ مل کر با صلاحیت   کھلا ڑیوں  کو تلاش  کرکے  آگے  لائیں ، فہمیدہ مرزا

29

لاہور، اکتوبر 20(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا، بچوں کو مسابقت سے بھرپور ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند بچوں کی تربیت کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہو گا، با صلاحیت بچوں کو وظائف دیئے جانے چاہیئں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی لیکن کھیلوں کو ضرور فروغ دیں، ہمیں زیادہ سے زیادہ علاقائی ٹیمیں بنانی ہوں گی۔