لاہور 21 اکتوبر (اے پی پی): چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک شیرعلی ارباب نے سی پیک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سی پیک ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بھی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس وافر توانائی موجود ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی توانائی کی ضرورتوں کو بڑھا کر کر توانائی کی ذائد پروڈکشن کو استعمال کر سکیں ۔بعد ازاں اے پی پی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تقریباً تمام انفراسٹرکچرل پروجیکٹس بروقت مکمل ہو رہے ہیں اور چند ایک پروجیکٹ میں کورونا کی وجہ سے اگر کہیں کوئی رکاوٹ بھی آئی ہے تو اسکو ہم بہتر کر رہے ہیں ۔