ملتان،21اکتوبر(اے پی پی ):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے درینہ مطالبات پورے کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے، حالیہ مہنگائی سابقہ دورمیں میں مسلسل عوام کے نام پرقرضہ لیاجاناہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بھینی کی مختلف آبادیوں کی سہولت کیلئے تین کروڑ روپے مالیت سے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کے ایسے مہنگے معاہدے کئے ہیں کہ عوام کو سولر کی جانب جاناپڑے گا جہاں سے وہ فری کی بجلی اپنے گھروں میں چلاسکتے ہیں، میری وزارت نے ملتان کو ان شہروں میں شامل کیاہواہے جہاں توانائی کیلئے عوام کو سولر پرمنتقل کرنے کیلئے جس حدتک ممکن ہوا مددفراہم کریں گے ،سال میں گیارہ مہینہ سورج سے بجلی حاصل کی جاسکتی ہے، صرف 20دسمبرسے 20جنوری تک پنجاب کی عوام کو دھند کاسامنارہتاہے، سولرپرمنتقلی سے ہی ہمیں سستی بجلی فراہم ہوسکتی ہے۔
اس موقع پر ملک طارق آرائیں،ملک عبدالروف آرائیں،راناعمران شمشاد،اقبال عاربی،چوہدری عزیزالرحمن،چوہدری بشیراحمدآرائیں، چوہدری ابراہیم آرائیں،ملک زاہدآرائیں،چوہدری زید،چوہدری ایوب سمیت دیگرہمراہ تھے۔