بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

8

لاہور 21 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں  پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطوں کا ٹاسک صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو سونپ دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، تمام اقدامات آئین اورقانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری بلدیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔