حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کریں، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

10

کوئٹہ21اکتوبر(اے پی پی):  ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کریں،کل وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا گیا،ایم پی ایز اپنے ووٹنگ میں بااختیار ہیں،حزب اختلاف اراکین حکومت پر بلاجواز الزامات لگارہی ہے،حکومت پر اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام لگایا گیا،ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے،پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں،ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفی لینا چاہتے تھے جو کہ ناکام ہوئے،روز اول سے وزیراعلی استعفی نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں،آپس میں دوست، بہن، بھائی ہیں آجائیں، واپس پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے۔