‘‘وزیراعظم عمران خان کی پاک – سعودی انویسٹمنٹ فورم میں شمولیت’’ پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب کا اظہار خیال

24

اسلام آباد،24 اکتوبر(اے پی پی): کاروباری شخصیت عارف حبیب نے ریاض میں پیر کو ہونے والی سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کے حوالے سے  کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوتی ہیں ، سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن سعودی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ۔

عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کاروبار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس میں سعودی عرب کے وژن2030 ہاؤسنگ کا بڑا کردار ہو سکتا ہے ۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی بلڈرز اور کنٹریکٹر یہاں بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ  اسی طرح پاکستان میں سرمایہ کاری کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب سے سرمایہ کاروں کو تعمیرات ، زراعت ، معدنیات اور بالخصوص سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے ۔ ان کا تجربہ بھی ہے اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں بھی تعاون کی کوشش کریں گے ۔ اس حوالے سے ملاقات کے بعد اس کے فالو اپ پر بھی توجہ مرکوز کریں گے ۔