‘‘وزیراعظم عمران خان کی پاک – سعودی انویسٹمنٹ فورم میں شمولیت’’ کھیلوں کے کاروبار سے وابستہ سعودی انڈسٹریلسٹ صالح شیخ   کے خصوصی تاثرات

37

اسلام آباد،24 اکتوبر(اے پی پی): سعودی عرب کے کھیل کی صنعت سے وابستہ شخصیت صالح شیخ نے ریاض میں پیر کو ہونے والی سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کے حوالے سے  کہا کہ کھیلوں کی صنعت میں پاکستان کا بڑا نام ہے ،پاکستان کے بنے فٹبال عالمی مقابلوں میں استعمال ہوتے ہیں ، پاکستان لیدر ، ٹیکسٹائل  کے شعبہ میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ خوش قسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم بھی ایک کھلاڑی اور چیمپئن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تاجر سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں ہم عالمی برانڈ خریں اور کیوں نہ ان چیزوں سے فائدہ اٹھائیں جو اپنے ملک میں بنتی ہیں ،پاکستان کے بنائے ہوئے جوتے خوبصورت اور پائیدار ہیں ۔ یہی بات چیت ہو رہی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر اس پر بات ہو تاکہ دونوں ممالک کاکاروباری طبقہ اس سے فائدہ اٹھا سکے ۔