سیالکوٹ میں 17روزہ ریچ ایوری ڈور(ریڈ)کووڈ 19ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا

40

سیالکوٹ,25اکتوبر(اے پی پی ) :ضلع سیالکوٹ میں 17روزہ ریچ ایوری ڈور(ریڈ)کووڈ 19ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا،12نومبرتک جاری رہنے والی ریڈ کمپین کا مقصدشہریوں کو بروقت ، سہل اورایس او پیز کے مطابق سے کورونا سے بچاؤ کی معیاری ویکسی نیشن لگانا ہے ۔ اس قومی مقصد کے حصول کیلئے محکمہ صحت سیالکوٹ نے مجوعی طور496ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ میل ، فی میل انسپکٹرز، ڈیٹاانٹری آپریٹر اور سوشل موبائلائزر پر مشتمل ہر ٹیم مائیکرو پلان کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں رجسٹرڈ12سال سے زائد عمر کے 11لاکھ 6ہزار314افراد کو کورونا کی پہلی اور دوسری ڈوز لگائیں گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے بنیادی مرکزصحت مراد پور میں ریڈ ویکسی نیشن فکسڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بتائی۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چودھری، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر آئی آر ایم این سی ایچ /نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر شہزاد اقبال ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم مبین خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر دراز اور ایم او ڈاکٹر علی بھی موجود تھے ۔ سی ای او ڈاکٹر محمد اسلم چودھری نے بتایا کہ اس مہم کے دوران روزانہ 50ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی ۔ محکمہ صحت کے پاس ویکسی نیشن کی تمام ڈوز وافر مقدار میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کے دوران عوام کی آگاہی کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن کی کولڈ چین کا خاص خیال رکھا جائے اور اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس مہم کا جائزہ لیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ایسے افراد جنھوں نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ فوری قریبی سنٹر پرویکسی نیشن کروائیں ۔یہ ہمارا قومی ، اخلاقی فریضہ ہے،