یوم سیاہ کشمر؛ ملتان میں آزادی کے پروانوں کیساتھ یکجہتی کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد،اہم مقامات پر کشمیری پرچم لہرا دیے گئے

23

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی): ڈویژن میں کشمیر پر  بھارتی فورسز کے جبری قبضے کے خلاف یوم سیاہ کی سرگرمیاں عروج پر، گلی گلی، کوچہ کوچہ سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند،  اہم عمارات، سڑکوں پر پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری پرچم لہرادیے گئے ہیں اور بس اڈوں، اہم شاہراہوں پر نصب سکرینوں پر کشمیریوں کی جدوجہد کی ڈاکومنٹری دکھائی جارہی ہیں اور

بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے سکولوں میں تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے اور تمام محکمہ جات میں واک کے آخر میں کشمیریوں کے حق میں دعائیں بھی کی گئی ہیں اور تمام افسران دفاتر میں سیاہ پٹی باندھ کر امور سرانجام دے رہے ہیں جبکہ خصوصی بچوں نے تصاویر بنا کر کشمیریوں سے محبت کا منفرد انداز پیش کیا۔