بھارت میں جمہوریت نہیں ظلم اور بربریت کی کہانیاں ہیں :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

13

 

اسلام آباد۔27اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری عوام کی استقامت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہو گا، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے، بھارت ہندوتوا بالادستی کی پالیسی کے تحت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ اور نفرت پر مبنی سلوک اپنا کر خود اپنی ریاست کے لئے قبر کھود رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 اکتوبر کو یوم ِ سیاہ کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا ، سیاسی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔