قرآن مجید  اور  نبی  کریم ﷺ کے فرامین احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں ؛ مولانا عبدالخبیر آزاد 

28

لاہور، 28 اکتوبر (اے پی پی ): چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان  مولانا عبدالخبیر آزاد  نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احترام انسانیت، بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔فوج، رینجرز، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے ہیں، پاکستان کا اثاثہ ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ بھارت ہو یا کوئی طاقت جس نے ملک پاکستان کی نطریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی، ان فورسز نے اپنا کردار ادا کیا،موجودہ حالات میں ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو  سکتا، لہذا ضرورت ہے کہ ہم سب مسلک، مذہب سے بالا تر ہو کر احترام انسانیت اور بین المذاہب ہم کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا، لہذا ضروری ہے کہ سبھی معاشرے سے تشدد کلچر کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔