اوکاڑہ؛ عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی  کیلئے ڈی پی او فیصل گلزار کی  تھانہ گوگیرہ میں کھلی  کچہری

36

اوکاڑہ،30اکتوبر(اے  پی پی ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکےاحکامات اور آئی جی پنجاب راؤ سردار کے وژن کی روشنی میں ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ گوگیرہ میں کھلی  کچہری لگائی جس میں پیش ہونے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کیے گئے۔ ڈی پی او فیصل گلزار  کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر اپ ڈیٹ بھی لی جائے گی جبکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عام سائل کو اس کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔