وری دنیا میں یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے نوجوان ہر میدان میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں؛ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر

39

اوکاڑہ،30اکتوبر(اے پی پی ): پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر وائس چانسلر یونیورسٹی  آف اوکاڑہ  نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے نوجوان ہر میدان میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر وائس چانسلر یونیورسٹی  آف اوکاڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن عزیز کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ جس میں صحرا ، دریا ، پہاڑ ، وسیع و عریض میدانی علاقہ،سرسبز و شاداب کھیت اور ہماری نئی نسل، ہمارا سرمایہ عظیم ہے، انہیں بہترین تعلیم دینا عہد حاضر کاتقاضہ ہے ، جنہوں  نے پوری دینا میں اعلی تعلیم کے لئے جا کر ہمارا سفیر بننا ہے۔

 ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو چاہیے  کہ وہ نوجوان نسل کو ٹیکنکل تعلیم کے ساتھ ان میں  معاشرے کے ذمہ دار شہری ہونے کا احساس پیدا کریں۔انہوں  نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بہترین سازگار ماحول دیا جارھا ہے۔ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جارہاہے۔ ایسے ہونہار طلباء و طالبات جن کے والدین دنیا میں نہیں یاوہ سفید پوش جن کے ذرائع آمدن قلیل ہیں۔ ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دی جاے تا کہ وہ بہترین و معیاری تعلیم سے مستفید ہوسکیں۔