لاہورکی تمام یونین کونسلزمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

12

لاہور۔یکم نومبر (اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔        محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریزعمران سکندربلوچ اور ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوڈینگی کے تدارک کیلئے انسدادی کارووائیوں،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد،طبی سہولیات اور اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے روزانہ کی بنیادپرطبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے نومبرکا مہینہ انتہائی اہم ہےلاہورکی تمام یونین کونسلزمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو محنت کرناہوگی۔اگلے پندرہ روزمیں ڈینگی کے کیسزمیں واضع فرق لانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔