لاہور 1 نومبر (اے پی پی)ویکسین لگانے کی سہولت ہر گھر کے دروازے تک پہنچائی جائے گی اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے ویکسینیشن مہم کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف اور ڈی ایچ او سمیت تمام ڈی ڈی ایچ اوز ہیلتھ کی بھی زون کی سطح پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں میں 12 نومبر تک ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے166 سے ٹیمیں بڑھا کر 300 کر دی گئیں ہر ٹیم کو کم از کم 100 افراد کو ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ناقص کارکردگی اور ٹارگٹ کو پورا نہ کرنے والی ٹیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز آج سے کیا جائے گا بریفنگ کے علاوہ نشتر زون اور واہگہ زون میں کم ویکسینیشن ہونے پر ڈی ڈی او ہیلتھ کی سرزنش کی گئی اور واضح کیا گیا کہ ہر لیڈی ہیلتھ ورکر کو کم از کم 50 افراد کو ویکسینیشن لگوانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے 12 نومبر تک 86 لاکھ افراد کو ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ ہے75 فیصد افراد کو سنگل ڈوز لگائی جا چکی ہے 23 فیصد افراد کو دونوں ڈوز لگائی جا چکی ہیں.698089 افراد کو سنگل ڈوز لگا دی گئی ہے24 لاکھ افراد کو دونوں خوراکیں لگا دی گئیں ہیں اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کورونا وبا خاتمہ حکومت اور انتظامیہ کا عزم ہے۔