رحیم یار خان، 01 نومبر(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کواٹر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے عوامی مسائل حل اور شہریوں کے محکمانہ اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں افسران شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل او ر شکایات، ڈومیسائل کا اجراء، فرد، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ او ردیگر معاملات حل کئے جا رہے ہیں۔گزشتہ ماہ 472شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئیں اور446درخواستوں کو موقع پر نمٹا دیا گیا