ملتان، 03 نومبر (اے پی پی): جاپانی ایجنسی جائیکا کی نمائندہ ایکسپرٹ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، نمائندہ ایکسپرٹ ریسا آرا مکی نے ایم ڈی واسا ناصر اقبال سے ملاقات کی۔ جائیکا کی نمائندہ ایکسپرٹ کو واسا امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم بوسیدہ ہونے سے چیلنجز کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ 65فیصد آبادی کو سیوریج، 55فیصد کو واٹر سپلائی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشینری فراہمی پراجیکٹ، ملازمین کی تربیت میں تعاون پر جائیکا کے مشکور ہیں
ایم ڈی نے کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم کی تجدید کاری کی سکیم بھی حتمی مراحل میں ہے اور ری ویمپنگ سکیم کے کنسیپٹ پیپرز کی منظوری ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا اس سکیم کے آغاز سے فراہمی و نکاسی آب کا نظام بہتر ہو گا۔
اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نگہت جبیں سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی رابعہ محفوظ بھی موجود تھی۔