پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے؛وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

15

راولپنڈی،6نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے،ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر کے اپنے نظریے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے باعث لوگوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود قوم کی دولت لوٹنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔

 وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان  نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما ملک میں اقتصادی بحران کا منصوبہ بنا کر خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے۔انہوں نے کہاکہ  ملک کو لوٹنے والے  لوگ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔آج کی مہنگائی کے پیچھے بھی اپوزیشن کا کردار ہے،پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی سلامتی اور استحکام ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ  حکومت ملک میں مہنگائی پر جلد قابو پا لے گی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر کے اپنے نظریے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے رنگ روڈ منصوبے سے جڑواں شہروں میں اقتصادی سرگرمی میں اضافہ ہو گا۔