ملتان؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200 لیٹر ملاوٹی دودھ، 781 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا

20

ملتان، 9 نومبر (اے پی پی): صحت بخش غذاء کی یقینی فراہمی کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ  نے کہا کہ مختلف آپریشنز کے دوران 200 لیٹر ملاوٹی دودھ، 781 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دودھ میں ایل آر انتہائی کم ہونے پر ملک شاپ کو 14 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے اور ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کارروائیاں بہاولپور بائی پاس اور شاہ رکن عالم میں کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے، پنجاب کو ملاوٹ سے پاک کرنے کا مشن جاری رہے گا۔