پشاور؛ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے آچ نہر پانی بحالی منصوبہ کا افتتاح کر دیا

8

           پشاور، 09 نومبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے منگل کو  یہاں پشاور کے مضافاتی علاقوں شہاب خیل، سربند، ناکبند اور ٹیلہ بند کا دورہ کیا اور آچ نہر پانی بحالی منصوبہ کا افتتاح  کیا۔

گورنر نے آچ نہر میں پانی کی بحالی کیلئے نہر پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ورسک کینال ریموڈلنگ منصوبہ کے تحت آچ نہر میں پانی بحالی ایک بڑا عوامی منصوبہ ہے جسکی تکمیل سے آچ نہر اب کبھی خشک نہیں رہے گی۔

انہوں نے  کہا کہ آچ نہر بحالی سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی اور یہ غریب زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔