لاہور 12نومبر(اے پی پی)انسداد سموگ مہم کے سلسلے میں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا انسداد سموگ جائزہ کیلئے لکھو ڈیر روڈ کا اچانک دورہ کمشنر لاہور نے انسداد سموگ خلاف ورزی پر تین فیکٹریز کو سیل کرا دیاکمشنر لاہور کے حکم پر تینوں فیکٹریوں کے مالکان گرفتار جلانے کے لئے بڑی تعداد میں سٹور کئے گئے ٹائرز بھی کمشنر کے حکم پر بحق سرکار ضبط کر لئے گئےکمشنر لاہور کا فیکٹریوں کو جلانے کے لئے ٹائر سپلائی کرنیوالے اوپن گودم پر بھی چھاپہ ٹائر سپلائی کرنے والے اوپن گودام بھی سیل اور تمام ان جلے ٹائرز ضبط کر لئے گئے اطلاعات کے مطابق لکھو ڈیر روڈ پر فیکٹریوں میں ٹائروں کو بطور ایندھن استعمال کیا جارہا تھا اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ جس بھٹی یا فیکٹری میں ٹائرز بطور ایندھن استعمال ہونگے وہ سیل کر دی جائے گی کیونکہ شہریوں کی صحت و ماحول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ہم زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں کاروائی میں پولیس،محکمہ ماحولیات اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران شریک تھے۔