سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی، بہاولنگر میں فیس بک پر دوستی شادی کے خوبصورت بندھن میں تبدیل ہوگئی

76

بہاولنگر۔15نومبر  (اے پی پی):بہاولنگر میں فیس بک پر دوستی شادی کے خوبصورت بندھن میں تبدیل ہوگئی، برازیلین خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کےلئے سات سمندر پار ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرکے بہاولنگر کے گاؤں 180 سیون آر پہنچ گئی، جوڑے کی دھوم دھام سے شادی۔سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی ۔بہاولنگر کے گاوں 180سیون آر کے رہائشی سرفراز نامی نوجوان کی دو سال قبل فیس بک پر  35سالہ برازیلی خاتون پیٹریسیا سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت کے رشتے میں بدلی اور پھر شادی کے خوبصورت بندھن میں تبدیل ہوگئی۔ دولہنیا اپنے پیار کو پانے کے لئے سات سمندر پار سے اپنے دولہے راجہ کے پاس اس کے گاؤں میں پہنچی یہاں پہنچ کر برازیلین خاتون نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا اور اپنا نام اقراء رکھ لیا۔ بعد ازاں 22 سالہ سرفراز اور 35 سالہ برازیلین اقراء کی  شادی کی شاندار تقریب منقعد ہوئی جس میں دولہا کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔  برازیلین خاتون اقراء نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہے پاکستان آکر اس نے اپنا پیار پا لیا ہے پاکستان کے لوگ بہت اچھے سرفراز کے گھر والوں نے بھی مجھے بہت عزت دی ہے ۔اس موقع پر دولہا سرفراز نے کہا کہ دو سال قبل فیس بک دوستی کا سفر شروع ہو ا ۔پیٹریسا کو میں نے پاکستان آنے اور شادی کرنے کی دعوت دی جسے اس نے اپنے ماں باپ کی رضامندی سے قبو ل کر لیا ہے اب وہ میرے پاس ہے ہم بہت خوش ہیں ۔