ملتان 18 نومبر (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا قلعہ کہنہ قاسم باغ، لنگر خانہ، وضو پانی سٹوریج کا دورہ کیا اور کہا کہ سٹیڈیم سے ملحقہ 30 دکانوں کی بحالی بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ دکانوں کی ملکیتی رپورٹ کے بعد کیس بلڈنگ سٹرکچر سرویلنس کیلئے بھیجا گیا ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
دکانوں کی حالت زار کی رپورٹ کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ
دکانوں کی فعالی و نیلامی بارے ایس او پیز بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرکے شہریوں کو تحفہ دیں گے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وضو کے پانی کا سٹوریج سسٹم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور کہا قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بیت الخلاء کو مین سیورج سے منسلک کرنے کیلئے لائن ڈالی جائے گی کمشنر نے کہا کہ قلعہ کے اطراف میں خالی مقامات کو پارک بنایا جارہا ہے واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اوقاف افسران موقع پر موجود تھے











