کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے سخی سرور ڈی جی خان کوہ سلیمان کے معززین کی ملاقات

65

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے سخی سرور ڈی جی خان کوہ سلیمان کے معززین  نے ملاقات ہفتہ  کو  یہاں  ملاقات کی ہے ۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی  ڈی جی خان سخی سرور کے معززین کے وفد نے دستار بندی کی  ، یادگار خدمات پر وفد نے بلوچی پگڑی اور شال پہنائی  اور کمشنر  کی ڈی جی خان ڈویژن میں بھرپور خدمات پرانہیں  خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ڈی جی ڈویژن میں تعیناتی پر لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔انہوں  نے ڈی جی خان ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے دن رات محنت کی،انہیں ڈی جی خان ڈویژن کے لوگ بہت یاد کرتے ہیں۔  انہوں نے ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بھرپور عوامی مسائل حل کئے اور ڈی جی خان ڈویژن کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران عوامی کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔