ملتان، 21 نومبر(اے پی پی ): ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی ملتان ڈویژن ماس ریسلنگ چیمپئن شپ اتوار کو یہاں سپورٹس جمنازیم ہال میں منعقد ہوئی جس میں ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے کلبوں نے شرکت کی۔ بوائز 60 کلوگرام کیٹگری میں سلمان نے پہلی، عدنان نے دوسری اور عیسیٰ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 70 کلوگرام میں طلحہ خان پہلے، سلمان دوسرے اور روشن عبدالحماد تیسرے نمبر پر رہے۔ 80 کلوگرام کیٹیگری میں سلمان پہلے، شمروز دوسرے جبکہ زاہد، جہانزیب تیسرے نمبر پر رہے۔ 90 کلو گرام میں احسن بیگج نے پہلی، تنویر نے دوسری اور عمران، آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 105 کلوگرام کیٹیگری میں حماد پہلے، سجاد دوسرے اور صفت، بابر تیسرے نمبر پر رہے۔ 105 کلوگرام میں مزمل پہلے، مہتاب دوسرے اور ولید احمد تیسرے نمبر پر رہے۔
لڑکیوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں حمیرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رابعہ نے دوسری اور صبا، جویریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 65 میں مہوش نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سمین دوسرے نمبر پر رہیں۔ 75 کلوگرام میں سنیہا پہلی، سعدیہ دوسری جبکہ فضلیت اور مریم تیسری رہیں۔ 85 کلوگرام میں عدیلہ نے پہلی اور کشور دوسری پوزیشن پر رہیں۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔