ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس وزیر خان خٹک کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد

51

اٹک,24 نومبر( اے پی پی) ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس وزیر خان خٹک کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی، چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے بجٹ پیش کیا، جون 2022 تک بجٹ کا تخمینہ تقریباً اٹهارہ کروڑ (18) سے زائد ہےجس میں 30 جون تک آمدنی 1703.800 ملین ہے-  پرانے اکائونٹس کے مطابق آمدن 277.542 ملین ہے. جس میں اسٹیبلشمنٹ کے چارجز 80 ملین، سی پی ایس چارجز 39.50 ملین، غیر ترقیاتی تخمینہ 5.50ملین، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 1500 ملین، جاری سکیموں پر اخراجات 110 ملین، بحالی اور مرمت کی مد میں 10 ملین، پنشن کی مد میں 60 ملین، کهیلوں کی مد میں 34.076ملین، شجرکاری کی مد میں 15 ملین اور شہری دفاع کی مد میں 15 ملین روپے شامل ہیں- دیگر تفصیلات میں جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس کی مد میں 160ملین، لوکل گورنمنٹ کی مد میں 1290.394 ملین، پنجاب فائننس کمیشن کی مد میں 182.259 ملین، عمارات کی مد میں 10 ملین، زمین کے استعمال کی مد میں 10 ملین، مختلف جرمانوں کی مد میں 7. ملین، کمرشک جگہوں پر اشتہارات کی مد میں 3 ملین، دکانوں کے کرایوں کی مد میں 6 ملین، متفرق ٹیکس کی مد میں 1 ملین اور این او سی فیس کی مد میں 3.ملین شامل ہیں، ضلع کونسل میں پیش ہونے والے بجٹ کو بهاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا کہ ہم نے تمام یونین کونسلوں کو مساوی فنڈز دینے کی روایت اس بجٹ میں بھی قائم رکھی ہے جو کہ اپنے قائد ایم این اے میجر ر طاہر صادق کی بے لوث عوامی خدمات کی عکاسی ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اراکین ضلع کونسل نے بھی ایمان طاہر کی سیاسی بسیرت اور مساویانہ فنڈز کی فراہمی سمیت میجر ر طاہر صادق کی ضلع اٹک کیلئے خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔