پاراچنار،25 نومبر(اے پی پی): ضلع کرم میں ہنگامی صورحال سے بروقت نمٹنے کیلئے اور امدادی اداروں ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کیساتھ باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے اور امدادی کاروائیوں میں برقت اور مؤثر کاروائی کیلئے ہلال احمر پاکستان کے جانب سے مشترکہ مشقیں کی گئیں۔مشقوں کے دوران ایمر جنسی صورتحال میں متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے اور آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس کو موجود لوگوں نے بڑا سراہا ۔
تحصیل صدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان برائے ضم شدہ اضلاع آصف محسود نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں ہلال احمر پاکستان ریکسیو 1122 کے شانہ بشان ہنگامی صورتحال میں کام کرینگے۔
آصف محسود نے کہا کہ ہلال احمر کا عملہ و رضاکار ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو1122،سول ڈیفنس اور دیگرسرکاری اداروں کیساتھ شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینے کیلئے ہر وقت تیار رہتےہیں۔
مشترکہ عملی مشقوں کے دوران عوام میں ہنگامی صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔











