پشاور، 25 نومبر (اے پی پی):ملک کے دوسرے حصوں کیطرح پشاور میں بھی پٹرول پمپس مالکان نے مصنوعی ہڑتال ناکام بنادی۔ شہر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے اور تمام کمپنیز کے پٹرول پمپس آئل فراہم کررہے ہیں۔آج پشاور کی ضلعی انتظامیہ شہر کے متعدد پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کرتے رہے اور کئی بند پمپس کو کھلوا دیا۔ شہر میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل پمپس سمیت دیگر کمپنیز کے پمپس بھی حسب معمول کھلے رہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی جاری رکھی۔