رواں سال یوریا کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے؛وفاقی  وزیر خسرو بختیار  کا پریس کانفرنس سے خطاب

39

  اسلام آباد،25نومبر  (اے پی پی):وفاقی  وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار  نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام کے  ہمراہ  پریس کانفرنس سے  خطاب  میں   کہا ہے کہ رواں سال یوریا کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سندھ میں پیپلزپارٹی کی گورنمنٹ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے ، سندھ حکومت کی طرف سے فلور ملز کو گندم کی ریلیز نہیں کی گئی جس سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت کو سندھ کے عوام کا درد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ فرٹیلائزر پر کسی قسم کا ٹیکس لگانے سے انکار کیا ہے ، فرٹیلائزر کمپنیوںکو گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یوریا کی فی بوری قیمت 1768روپے ہے ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے یوریا کی  قیمت کو 2400روپے تک بڑھایا ، حکومت نے یوریا کی قیمت کو کم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا ، تاکہ یوریا کی ایک ہی قیمت مقرر کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ 31لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی پیداوار حاصل ہوئی ہے ، جو گزشتہ سال سے ایک لاکھ میٹرک ٹن زائد ہ