سکھر؛کسٹم کی کاروائی ،چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آٹو پارٹس برآمد،ٹرالر تحویل میں لے لیا

25

سکھر،26نومبر(اے پی پی): کسٹم کے عملے نے اسٹنٹ کلیکٹر طارق حسین کی قیادت میں جیکب آباد کے قریب کوئٹہ سے پنجاب کی طرف جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر اسمیں سے کروڑوں روپے کے نان کسٹم پیڈ آٹو پارٹس جس میں انجن ،بریک لیدر،ڈیزل پمپ،ٹاٹرراڈ ،ویل ڈرم ،کرینک و دیگر سامان شامل ہے برآمدکرلیا۔

ٹرالر تحویل میں لے لیاگیا اس سلسلے میں رابطے پر اے سی کسٹم طارق حسین نے بتایا کہ کاروائی کلیکٹر کسٹم صادق اللہ خان کی ہدایت پر کی گئی ہے برآمد شدہ آٹو پارٹس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے جو کوئٹہ سے پنجاب لے جائے جارہے تھے۔