ملتان،26 نومبر 2021(اے پی پی):کمشنر ملتان کا احسن اقدام، ملتان پبلک سکول سے منسلک کھالا فعال کردیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
30 سال سے کھالا غیر فعال تھا ، اے سی سٹی خواجہ عمیر کو ریونیو ریکارڈ کی جانچ، کھالا فعال کرنے کا ٹاسک سونپا تھا اور کہا کہ ملتان پبلک سکول کی 120 ایکڑ اراضی کیساتھ اطراف کی فصلوں کو پانی میسر ہوگا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ محکمہ انہار سے کھالے کی پختگی بارے بھی پلان طلب کیا گیا ہے ، کھالے کی اصلاح سے پانی کا ضیاع قابو ہوگا ۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فعال کھالے کا جائزہ دورہ کیا۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، پرنسپل ایم پی ایس ہمراہ تھے ۔
کمشنر سے کاشتکاروں کی ملاقات ہوئی انہوں نے کھالے کی فعالی پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور کاشتکاروں نے پانی دستیابی پر حکومت پنجاب کو دعائیں دیں۔