حسن ابدال،26 نومبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال انسپکٹر رضوان اللہ کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی برہان اے ایس آئی اجمل نیازی نے مخبر کی اطلاع پر بوائز پرائمری سکول غرشین کے قریب گندم کی فصل میں بیٹھے 6 قمار بازوں جن میں مظہر علی خان ولد رحمت خان ، اعجاز خان ولد محمد نواز، واجدعلی ولد تاج محمود خان ،میر افضل ولد فقیر خان ، ساجد خان ولد محمد خان اور آصف خان ولد عبدالرحمن سکنائے غرشین تحصیل حسن ابدال شامل ہیں کو دوران قماربازی ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے داٶ پر لگی رقم کل مالیتی 80980 روپے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر دیا گیا۔