فیصل آباد،26 نومبر (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے جمعہ کو یہاں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ یوریا کھادکی زیادہ تر فیکٹریاں سندھ جبکہ کھیت پنجاب میں ہیں، سندھ کے ڈیلرز کو پچھلے سال کی نسبت 298 فیصد زیادہ یوریا سپلائی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو گنےکی پوری قیمت نہیں ملتی تھی، عمران خان نے شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے ۔