اسلام آباد،26نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز، میڈیا کو گھنٹوں کے بل لانے اور اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے کیلئے عوام کے پیسوں سے میڈیا سیل چلاتی رہیں ، ہماری حکومت میں میڈیا آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم پہ بھی تنقید کر تا ہے لیکن کبھی اشتہارات بند نہیں کئے۔