خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی مہم کی میں والدین کا محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون مثالی ہے؛ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ

38

اوکاڑہ،27نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سید مبشر گیلانی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں 15 نومبر تا 27 نومبر کامحکمہ صحت کوجوٹارگٹ دیا گیاتھا اس کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایات کی روشنی میں والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بچوں کی حفاظت کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔