اسلام آباد، 27 نومبر (اے پی پی): فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے اہتمام سالانہ چیریٹی بازار کا انعقاد کیا گیا، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے پفوا چیرٹی بازار کا افتتاح کیا۔مہمان خصوصی، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی، پفوا کی پیٹرن ان چیف مہرین قریشی، پفوا کی صدر مہوش سہیل اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پفوا بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
مقررین نے پفوا تنظیم کے اغراض و مقاصد اور فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔معزز مہمانوں نے پفوا بازار کا دورہ کیا اور مختلف سفارت خانوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز اور ثقافتی نمائش کو سراہا۔
غیرملکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ نے بھی چیریٹی بازار میں شرکت کی جبکہ وزارتِ خارجہ کے افسران اور میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد اس بازار میں شریک تھی۔