اسلام آباد،27نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ صرف پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آباد کے رہائشی عوام کا حق تسلیم کیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔ دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے صحت کارڈ سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہی مستفید ہو ں گے۔