حکومت پنجاب رکنی، بلوچستان میں سول ہسپتال بنائے گی، وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورہ کوئٹہ میں ایم او یو پر دستخط

54

کوئٹہ، 27 نومبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے رکھنی میں اسپتال کے قیام کے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔  تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت صوبائی وزراء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دونوں صوبوں کے سیکریٹری محکمہ صحت نے ایم او یو پر دستخط  کئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کا یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام  کیلئے  پنجاب کے عوام کی جانب سے تحفہ ہے، اسپتال کے قیام سے ضلع بارکھان اور اردگرد کے علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  اسپتال کے قیام کے منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا اور پنجاب نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ بڑھے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا میں اضافہ ہو گا۔