جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں دفتری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف اہم قدم، ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کردیا گیا

52

ملتان، 29 نومبر (اے پی پی ): جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں دفتری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف اہم قدم، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر محکمہ زراعت میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ  کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی زیر صدارت eFOAS بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بریفنگ دی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید اجلاس میں موجود تھے اور ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن رانا رضوان قدیر اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس زاہداکرم بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر  نے کہا کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم کا پراجیکٹ عوام کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو گا اور کہا دفتری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضروری ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دفاتر میں فائلوں کے انبار سے نکل کر برق رفتار ڈیجیٹل سسٹم اپنایا جائے اور انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، تعلیم،پی اینڈ ڈی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ  کو نئے سسٹم بارے آن بورڈ لیا جائے۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی،ہوم اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ میں بھی آفس آٹو میشن سسٹم کا جلد آغاز کیا جائے ۔

سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا محکمہ زراعت میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ لاگو کر دیا گیا ہے اور کہا کہ نئے سسٹم کو مانیٹر کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے اور انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے سسٹم بارے تربیت کے لئے ماسٹر ٹرینر بھی مقرر کردیا گیا ہے اور کہا آفس ای فائل بارے اطلاع دینے کے لئے موبائل نمبر پر پیغام بھیجنے کا اجراء کردیا گیا ہے اور  کہا آئی ٹی آلات کی خریداری بارے ٹیکنکل بِڈ اوپن کر دی گئی ہیں ۔

بریفنگ میں بتایا کہ ای فائلنگ اینڈآفس آٹو میشن سسٹم کے لئے  آلات کی خریداری کے لئے فنانشل بِڈ 6 دسمبر کو طلب کی گئی ہیں۔