گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج سیدو شریف اور اسلامیہ کالج پشاور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے وفود کا دورہ سینیٹ

66

اسلام آباد،30نومبر  (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف سوات اور اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ قانون سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے وفود نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف سوات وفد میں طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ 85 اراکین اوراسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ قانون سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے فکیلٹی ممبران کے ہمراہ 75 رکنی وفد شامل تھے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے حکام نے وفود کو خوش آمدید کیا۔ وفود کو سینیٹ ہال اور سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔

 وفود کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فنکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفود نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینیٹ ہال میں حکام نے وفود کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیا۔ وفود نے استقبال، سینیٹ کا دورہ کروانے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تاریخ سے روشناس کروانے پر حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اسلامیہ کالج کے وفد نے سینیٹ حکام کو بطور یادگار ٹوپیاں پیش کیں-