ملتان ؛ ضلع میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا

35

ملتان، یکم دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا اس سلسلے میں5 سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔پولیو مہم میں 2991 ٹیمیں کورونا ایس او پیز کے تحت قطرے پلائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام ہسپتالوں، ڈسپنسری، بس و ویگن سٹینڈز اور ریلوے اسٹیشن پر پولیو ٹیمیں موجود ہونگی۔