بہاولنگر،یکم دسمبر(اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح یکم دسمبر سے بہاولنگر میں بھی کرسمس سیزن کا آغاز ہوگیا ہے ، کرسمس سیزن کے آغاز کے سلسلہ میں چرچ آف پاکستان میں رنگارنگ دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مسیحی برادری کے مرد و خواتین بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مسیحی برادری نے مذہبی گیت گائے اور زبردست نعرے بازی کی۔ مسیحی برادری نے جوش و خروش سے کرسمس سیزن کا آغاز کیا۔ تقریب میں امن و سلامتی خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔