خیرپور،02نومبر(اے پی پی ):اسپورٹس گالا میں ڈاج بال کے شاندار مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں انٹر کلاس نے کامیابی حاصل کی اور دوسرے میچ میں فرسٹ ایئر نے بھی ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔فائنل مقابلہ انٹر اور فرسٹ ائیر کلاس کے درمیان کھیلا گیا جو فرسٹ ایئر کے شاگردوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ۔
فائنل کے مہمان خصوصی پروفیسر غلام اکبر میمن تھے جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی ڈھوٹ پروفیسر وحید احمد چنا وحید علی میربحر،سید ظفر علی شاہ ،عبدالقادر بگٹی، عبدالکریم میتلو، عبدالوہاب میمن ، محمد اسلم گھمرو اور دیگر موجود تھے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔