گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ملاقات

36

کوئٹہ، 02 دسمبر (اے پی پی ): گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس دوران ملک اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گورنر بلوچستان کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔

 ملاقات کے دوران ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی ڈی جی آپریشنز عمران حیات اور دیگر افسران موجود تھے۔

سورس:وی    این ایس، کوئٹہ